’تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے‘ اب بابراعظم کے لیے نہیں

’تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے‘ اب بابراعظم کے لیے نہیں

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف ’ڈو آر ڈائی‘ میچ میں بابراعظم 26 گیندوں پر صرف 23 رنز بنا کر انتہائی غلط شارٹ کھیلتے ہوئے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ہاردک پانڈیا کی جانب سے 26 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد اسٹار کھلاڑی بابراعظم کو پویلین واپس بھیجے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا دل ٹوٹ گیا اور بابراعظم کے خلاف انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ہر کوئی بابراعظم کے شارٹ پر مایوس دکھائی دے رہا ہے۔

بابراعظم کے آؤٹ ہونے پر ایک صارف نے اپنے ردعمل میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے یہ کیا کیا ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین بابراعظم کے باہر جاتی ہوئی گیند کو یوں غلط طریقے سے کھیلنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، کچھ نے اتنے بڑے میچ میں اس طرح کی کارکردگی دکھانے پر اسٹار بلے باز کے لیے کہا کہ ’ تم ہارو یا جیتو ہمیں تم سے پیار ہے‘ اب بابر پر صادر نہیں ہوتا۔

بابراعظم پر تنقید کرنے والوں کے علاوہ ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ ان کی یہ مختصر کارکردگی کو بھی ٹیم کے لیے کافی سمجھا جانا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *