ہنڈا سی جی 125 گولڈ ایڈیشن خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

ہنڈا سی جی 125 گولڈ ایڈیشن خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

ہونڈا سی جی 125 گولڈ ایڈیشن 2025 مارکیٹ میں دستیاب ہے، یہ ان صارفین کے لیے بہترین انتخاب ہے جو خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی بھی چاہتے ہیں۔ موٹر سائیکل کو چمکدار ڈیزائن سیاہ اور سنہری رنگوں کے امتزاج میں پیش کیا گیا ہے، جو اسے اور بھی نمایاں بناتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی جی 125 گولڈ میں 5 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن دی گئی ہے، یہ کک اسٹارٹ کے ساتھ سیلف اسٹارٹ فیچر سے بھی لیس ہے اور اس کا 4 اسٹروک انجن 11 ہارس پاور پیدا کرتا ہے، جو کم ایندھن استعمال کرتا ہے۔ اس میں دونوں ٹائپ کے ڈرم ربڑ بریکس اور 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن کی خصوصیات شامل ہیں۔ مزید برآں اس میں خوبصورت اسٹیکرز، سنہری رنگ میں چمکتے ہوئے سامنے کے نشان، سائلینسر کور اور شفاف اشارے بھی شامل ہیں جو اس کے ڈیزائن کو مزید دلکش بناتے ہیں۔

ہونڈا سی جی 125 جنوبی ایشیاء کے مختلف ممالک میں روزانہ استعمال کے لیے بہت مقبول ہے، اور اس کے اسپیئر پارٹس کی دستیابی اور سروس کی سادگی کی وجہ سے اس کی قیمت میں بھی کمی نہیں آتی۔ اس موٹر سائیکل میں 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن اور ٹیلی اسکوپک فرنٹ سسپنشن ہے جو تیز رفتار میں بہترین ایروڈائنامکس فراہم کرتا ہے۔ اس کا فی لیٹر پیٹرول کا اوسط فاصلہ تقریباً 45 کلومیٹر ہے۔

اگر آپ ہونڈا 125 گولڈ خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت فروری 2025 میں 2 لاکھ 92 ہزار 900 روپے ہے۔ اس موٹر سائیکل کو قسطوں پر خریدنے کے لیے میزان بینک نے ایک آسان دو سالہ قسطوں کا منصوبہ بھی فراہم کیا ہے۔ اس میں 3فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی 87 ہزار 870 روپے دینا ہوں گے اور اس کے ساتھ پروسیسنگ فیس 1 ہزار 800 روپے ہوگی۔ پھر ماہانہ قسط 8 ہزار 858 روپے ہوگی اور اس طرح کل قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 238 روپے بنے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *