رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا تاہم ماہِ مقدس کے آخری ایام میں کراچی سمیت سندھ کے جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سپارکو نے رمضان المبارک کے چاندکی پیدائش سے متعلق پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے میڈیا فوکل پرسن انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی رمضان کے دوران موسم گرم رہے گا جبکہ پنجاب میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب میں رمضان کے پہلے عشرے میں ہلکی بارش متوقع ہے، جس کے بعد درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

تاہم 15ویں روزے کے بعد درجہ حرارت بڑھ کر 30 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سپارکو کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین نے عوام کو رمضان کے آخری ایام میں گرمی سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *