نادرا کی ای سہولت کے ذریعے اب ملک بھر کے تمام بینکوں میں رقم جمع کروانا ممکن ہوگیا۔
نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ایل اینڈ ون لنک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد شہری ملک کے 50 سے زائد بینکوں میں رقم جمع کروا سکیں گے۔ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ اور نادرا کے چیئرمین نے شرکت کی۔
نادرا کے مطابق ملک بھر میں موجود ای سہولت کی 9 ہزار سے زائد فرنچائزز پر یہ سروس دستیاب ہوگی، جہاں رقم جمع کروانے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈیجیٹل بینکنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں مدد ملے گیبلکہ عوام کو ملکی خدمات تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی۔
دوسری جانب نادرا کا ‘ب فارم’، جسے باضابطہ طور پر چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC) کہا جاتا ہے، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے تمام کم عمر بچوں یا نو زائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کا جاری جردہ ‘ ب فارم’ ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ اسے نادرا میں رجسٹر کیا جائے، کیونکہ یہ پاسپورٹ حاصل کرنے، تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں شرکت اور دیگر قانونی معاملات کیلئے ضروری ہوتا ہے۔
نادرا نے اس عمل کو خودکار بنا کر عوام کے لیے مزید آسان بنا دیا ہے تاکہ والدین بغیر کسی دشواری کے اپنے بچوں کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں۔ ب فارم حاصل کرنے کے لیے درکار دستاویزات: والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی بچے کی پیدائش کا سرکاری ثبوت (یونین کونسل کا برتھ سرٹیفکیٹ) نکاح نامہ (درکار ہونے کی صورت میں) ب فارم کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار: والدین میں سے کسی ایک کو بچے کے کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ قریبی نادرا دفتر جانا ہوگا۔ اگر دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست گزار اور دوسرا تصدیق کنندہ کے طور پر درج ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:انجری کا شکاراہم کھلاڑی چیمپئینز ٹرافی کیلئے فٹ قرار،کرکٹ کی میدان سے بڑی خبر آگئی اگر صرف ایک والدین موجود ہو تو درخواست کی تصدیق کسی گزٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے (ایم این اے، ایم پی اے یا میونسپل افسر) سے کرانی ہوگی۔
10 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے تصویر اور فنگر پرنٹس دینا لازمی ہوگا۔ نادرا ب فارم فیس فروری 2025 نادرا نے بی فارم کی فیس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی ہے۔ فروری 2025 کے لیے بی فارم کی معمول کی فیس 50 روپے جبکہ ایگزیکٹو فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔