منصورہ میں مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔
جماعت اسلامی کے ترجمان نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ دونوں میں دینی، علمی، امت کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی، تعلیمی، فلاحی، تحقیقاتی کاوشوں سے متعلق آگاہ کیا، اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر نے منصورہ میں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے منصورہ آنے کی خواہش تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اور بالخصوص نوجوان نسل کو علم کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، قرآن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہی امت کے مسائل کا تدارک ممکن ہے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی، امن اور خوشحالی کا انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔