افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھجوانے کے منصوبے کے دوسرے مرحلہ شروع ہو گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس افغانستان بھجوایا جائے گا۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان میں تقریباً 8لاکھ افراد اے سی سی کارڈ پر ہیں، قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو بھی اسلام آباد راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے،اسلام آباد اورراولپنڈی سے افغان شہریوں کی منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق تیسرے ملک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کے قیام کی اجازت میں 30جون تک بڑھا دی جائے گی جبکہ کسی اور ملک کے ویزے کے منتظر افغان شہری بھی اسلام آباد راولپنڈی میں نہیں رہ سکتے۔