عمران خان کا جیل میں کھانے کا خرچ کون اٹھا رہا ہے؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل میں کھانے کا ماہانہ 8 لاکھ روپے خرچہ کون برداشت کر رہا ہے؟ صحافی حسن ایوب نے سوال اٹھا دیا۔

حسن ایوب نے عمران خان کے جیل میں کھانے کے خرچے کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ عمران خان کے جیل میں کھانے کا خرچ ماہانہ 8 لاکھ روپے ہے تو وہ کون ادا کر رہا ہے؟۔ کیا یہ خرچ حکومت ادا کر رہی ہے، اگر وہ خود خرچ اٹھا رہے ہیں تو ان کے ذرائع آمدنی کیا ہیں؟ اور اگر تحریک انصاف بھی یہ خرچ برداشت کر رہی ہے تو وہ اس کی ٹریل دیدے۔

حسن ایوب نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ماشااللہ عمران خان جتنا کھاتے ہیں، اللہ ان کو نظر نہ لگائیں تو وہ میرے جیسے تین، چار لوگوں کا کھانا کھا جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شاید ملاقات کروائی جاچکی ہے۔ دونوں میاں بیوی ہیں، انہیں اتنی سہولت دینی چاہئے کہ ملاقات کروادیں اور یہ دونوں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہیں بلکہ کرپشن میں سزا یافتہ ہیں۔ بشریٰ بی بی کو جس کیس 190 ملین پائونڈ میں سزا ہوئی، یہ کرمنل کیس ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *