سپارکو کے ترجمان کے مطابق 28فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، جس کی وجہ سے چاند کا انسانی آنکھ سے نظر آنا تقریباً ناممکن ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 28 فروری کو منعقد ہوگا، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ سپارکو کے پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 سے ہونے کا امکان ہے لیکن اس کی حتمی تصدیق رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر منحصر ہوگی۔