کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ کمی کا امکان

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

کراچی الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا اتھارٹی میں دائر کر دی ہے، جس پر کل سماعت ہوگی۔ اگر درخواست منظور ہو گئی تو صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں: سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی کا حکم دے دیا گیا  

کے الیکٹرک کی جانب سے یہ درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں یہ کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کے تحت متوقع ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

editor

Related Articles