رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کوٹ ادو میں ذخیرہ کی گئی چینی کی مزید 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری نے شہر کے مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں برآمد کر کے گودام مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
اس سے قبل بھی 16 فروری کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی جس میں بھی آٹھ ہزار بوریاں برآمد کی گئی تھیں، مبینہ طور پر یہ چینی رمضان میں عوام کو مہنگے داموں فروخت کرنے کیلئے ذخیرہ کی گئی تھی۔