نوجوان قومی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان قومی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپورکنٹونمنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر  انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امورپربریفنگ دی گئی۔

آ رمی چیف نے افسران، جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ سخت اور بہترین تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ مہارت میں کلیدی حیثیت  رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق پاک فوج کی تربیت کاعمل جاری ہے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

آر می چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسیٹا چولستان اور آئی سی ایس ایرینا کا بھی افتتاح کیا، انہوں نے سی آئی ایم ایس میں بہاولپور کی جامعات کے طلبہ سےبات چیت کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے پاک فوج کے نوجوانوں کیلئے امورپرروشنی ڈالی، آرمی چیف نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں
ملک کی ترقی اورمستقبل میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر بہاولپورنے ان کا استقبال کیا۔

editor

Related Articles