کھیل کے میدان سے پاکستان کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

کھیل کے میدان سے پاکستان کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

ساؤتھ ایشین نیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان 2026 میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ یہ کھیل 2021 میں ہونے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے تھے اور اب یہ کھیل 23 سے 31 جنوری 2026 تک لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ہیرو ارشد ندیم سکھیرا کے خاندان، گھر اور گاؤں کے حوالے سے اہم معلومات

ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ بھارتی ترجمان نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستان میں2021 میں کثیر القومی گالا کے انعقاد میں اس وقت مسائل سامنے آئے تھے جب کرونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت پاکستان مختلف معاملات میں ایک صفحے پر نہیں تھے۔

ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کی منظوری کے باوجود کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے بارے میں اب بھی شکوک و شبہات برقرار ہیں کیونکہ بھارت اولمپک ایسوسی ایشن کو بھارتی حکومت کی طرف سے اپنائی گئی ضدی پالیسی کے مطابق دستہ پاکستان بھیجنے کے لیے حکومتی این او سی کا منتظر ہوگا۔

مزید پڑھیں:چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کھلیں گی، ہمارا کھیل ختم ہوا، عظمیٰ بخاری

بدھ کو ہونے والے اجلاس میں علاقائی کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے اور کھیلوں کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے جنوبی ایشیائی قومی اولمپک کمیٹیوں کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت دونوں کے ایتھلیٹس نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو میں گولڈ اور سلور تمغے جیت کر جنوبی ایشیا کو عالمی توجہ کا مرکز بنایا -–پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی نے نہ صرف برصغیر کے نوجوانوں کو متاثر کیا بلکہ سرحدوں کے آر پار امن، اتحاد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں کھیلوں کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔

ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ ہر کھیل کے ایونٹس کا فیصلہ بھی 31 مارچ سے پہلے کیا جائے گا اور ٹیکنیکل ہینڈ بکس تیار کرکے متعلقہ ایشین فیڈریشنز کی منظوری سے جاری کی جائیں گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کی آئینی جائزہ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اس کے آئین کو اولمپک کونسل آف ایشیا کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی میں سیکیورٹی سے متعلق پروپیگنڈا مسترد، بھارت ٹورنامنٹ ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے، عطااللہ تارڑ

میزبان نیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ دوسرے کھیلوں کی شمولیت کو 4 قومی اولمپک کمیٹیوں کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں 27 مختلف کھیلوں کے شعبوں کی منظوری دی گئی۔

تیراکی (مرد اور خواتین)، تیر اندازی (مرد اور خواتین)، ایتھلیٹکس (مرد اور خواتین)، بیڈمنٹن (مرد اور خواتین)، بلیئرڈز اور سنوکر (مرد)، باکسنگ (مرد اور خواتین)، فینسنگ (مرد اور خواتین)، گالف (مرد اور خواتین)، جوڈو (مرد اور خواتین)، کراٹے (مرد اور خواتین)، شوٹنگ (مرد اور خواتین)، اسکواش (مرد اور خواتین)، ٹیبل ٹینس (مرد اور خواتین)، تائیکوانڈو (مرد اور خواتین)، ٹینس (مرد اور خواتین)، ٹرائیتھلون (مرد اور خواتین)، ویٹ لفٹنگ (مرد اور خواتین)، کشتی (مرد اور خواتین)، ووشو (مرد اور خواتین)، باسکٹ بال (مرد اور خواتین)، کرکٹ (مرد اور خواتین)، فٹ بال (مرد اور خواتین)، ہینڈ بال (مرد اور خواتین) اور بیچ ہینڈ بال (مرد)، ہاکی (مرد)، میٹ کبڈی (مرد اور خواتین)، رگبی (مرد)، والی بال (مرد اور خواتین) اور بیچ والی بال (مرد اور خواتین) اور روئنگ شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *