ناقص کارکردگی پر آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

ناقص کارکردگی پر آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

ناقص کارکردگی پر آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی ہو گئی۔

بیٹنگ ون ڈے رینکنگ میں شبھمن گل پہلے، بابراعظم دوسرے اور روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔

فخر زمان تین درجے تنزلی کے بعد 621 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ محمد رضوان چار درجے تنزلی کے بعد 20 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

کوئی بہانہ نہیں بناؤں گا، قومی ٹیم نے پرفارم نہیں کیا، عاقب جاوید

امام الحق 582 پوائنٹس کے ساتھ 32ویں نمبر پر ہیں۔ اوپنر صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں ان کی آٹھ  درجے تنزلی ہوئی ہے وہ  35 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ان کے پوائنٹس 572 ہیں۔

نائب کپتان سلمان علی آغا 46 ویں نمبر پر موجود ہیں، بائولنگ میں شاہین شاہ آفریدی پانچ درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں، حارث رؤف چھ درجے نیچے جا کر 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، نسیم شاہ دو درجے ترقی کے بعد 42 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

لیگ اسپنر ابرار احمد 26 درجے ترقی کے بعد 49 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سری لنکن اسپنر مہیش تھیکشانا بدستور نمبر ون بولر ہیں، افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *