آسٹریا میں پہلا روزہ یکم مارچ کو رکھنے کا اعلان

آسٹریا میں پہلا روزہ یکم مارچ کو رکھنے کا اعلان

آسٹریا میں اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک بھر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتہ کو رکھنے کا اعلان کر دیا۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں رونقیں بڑھ جاتی ہیں اور اس سال بھی آسٹریا کی مساجد نے نمازِ تراویح، سحری اور افطاری کے شیڈول جاری کر دیے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق رمضان کا پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا جبکہ تراویح کی پہلی نماز 28 فروری بروز جمعہ کی رات کو ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: 28 فروری کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے کتنے امکانات ہیں؟

مسلمانوں کے لیے یہ مہینہ روحانی عبادات، رحمتوں اور برکتوں کا زمانہ ہوتا ہےاور آسٹریا میں مقیم مسلمان بھی اس مقدس مہینے کا بھرپور استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *