پی ٹی آئی کا بھی ’ایم کیو ایم‘ جیسا حال ہونے جا رہا ہے، ریحام خان کا دعویٰ

پی ٹی آئی کا بھی ’ایم کیو ایم‘ جیسا حال ہونے جا رہا ہے، ریحام خان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں ’پی ٹی آئی‘ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہونے جا رہا ہے جیسا مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ ہوا کہ نام تو ’ایم کیوایم‘ رہ گیا لیکن یہ وہ ’ایم کیو ایم ‘ نہیں ہے۔

جمعرات کو آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ ان کی نظر میں پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل میں حال بھی ایسا ہی ہو گا جیسا کہ مہاجر قومی موومنٹ کا ہوا ہے، جس کا نام تو ’ایم کیو ایم‘ رہ گیا لیکن یہ وہ والی ’ایم کیو ایم‘ نہیں ہے۔

ملک کی معاشی صورت حال سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال تبھی بہتر ہوسکتی ہے جب عوام کا حق پورا کیا جائے گا، جب تک پاکستانی کاروبار کو فروغ نہیں دیا جائے گا، ملک کا اپنا کاروبار نہیں ہوگا، ملک کی صنعت نہیں چلے گی تب تک معاشی صورت حال میں بہتری ممکن نظر نہیں آتی۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ محض یہ کہنا کہ اگلے 2 سے 3 ماہ میں ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی، کافی نہیں ہے، حکومت ایسی باتیں محض اس لیے بھی کر رہی ہے کہ مارچ میں عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کا صنعت کار اور اس کا کاروبار نہیں چلے گا تو تب تک آپ کا مزدور بھی آگے نہیں بڑھے گا، ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ وہ کسی بھی پارٹی میں شمولیت نہیں کرنے جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *