سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی جبکہ فی تولہ سونا سستا ہوکر 3 لاکھ 3 ہزارروپے فی تولہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 8 سو29 روپے کی کمی ہوئی اور دس گرام سونا 2 لاکھ 59 ہزار773 روپے پر آگیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی قیمت 2887 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار400 روپے کی کمی ہوگئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 279 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا،
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگئی۔