وفاقی وزیراحسن اقبال نے تحریک انصاف کو سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا

وفاقی وزیراحسن اقبال نے تحریک انصاف کو سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن  نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنےسربراہ تبدیل کرنا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہو ر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قومی مجرم ہیں انہیں ہٹا کر کوئی ایماندار پارٹی قیادت سامنے لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک وفاقی کابینہ میں شامل، وزیر اعظم کے مشیر مقرر

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملکی ترقی سے پریشان ہے، اس لئےیہ خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ترین ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا 10 سال سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

بانی تحریک انصاف نے لندن سے ملنے والا چوری کا پیسہ اسی چور کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو چا ہیے کہ وہ بانی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ انکے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *