آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا، جو جیتا وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں آج گروپ مرحلے کا اپنے آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ یہ میچ آسٹریلیا اور افغانستان دونوں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے، جو ٹیم جیتے گی سیمی فائنل مرحلے میں داخل جائیگی ۔
اگر افغانستان کی ٹیم ہاری تو وہ ایونٹ سے آؤٹ جائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے کل انگلینڈ اور جنوبی افر یقہ کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افر یقہ کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ ساؤتھ افر یقہ کا بہتر ہے۔ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری انڈور میں کی جبکہ بارش کے باعث افغانستان کی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔ افغانستا ن کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ کوشش کرینگےانگلینڈ کی طرح آسٹریلیا کو بھی شکست دیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے بیڑ مارنوس لبوشین نے کہا کہ اُن کے بلے باز فار م میں ہیں،گروپ میں اول پوزیشن حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ۔