قومی ٹیم کی شکست پر دلبرداشتہ شعیب اختر افغان ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے، افغان ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف جیت پر خوشی سے نہال ہوگئے۔
گزشتہ روز افغانستان کی ٹیم نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا،افغان ٹیم نے 325 رنز بنائے تھے اورانگلینڈ کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پوری ٹیم 317 رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔ اب افغانستان کو ایک فتح درکار ہے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے، کل ان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے۔
ادھر افغان ٹیم کی جیت پرانہیں سپورٹ کرتے ہوئے شعیب اختر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔