صوبائی وزیرِ شرجیل انعام میمن کا اسٹاک ایکسچینج میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں میں اضافہ ہو، گندم خراب ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، حفاظتی اقدامات لئے گئے ہیں ملک میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے تمام مکتبہ فکر کو مل کر ملک میں سیاسی استحکام بحال کرنا ہوگا۔
اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لا سکتے ہیں، وزیر اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کر کام کرتا ہے۔
اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لا سکتے ہیں، ، شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں ۔