قومی ڈائیلاگ کیےبغیر ملک آگےنہیں بڑھ سکتا،عمران خان کورویہ بدلناپڑےگا: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں قا نون کی حکمرانی کی بات نہیں کرسکتے تاہم قومی ڈائیلاگ کیئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور اسکے لیے عمران خان کو رویہ بدلنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں ایسےحالات ہوچکےہیں۔ ہم صرف کانفرنس کی اجازت مانگ رہےتھے۔ عطاتارڑنےہمیں کانفرنس کرنےکی اجازت دی تھی۔ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کےدورمیں بھی بہت کچھ برداشت کیا۔ قومی ڈائیلاگ کیےبغیرملک آگےنہیں بڑھ سکتا۔ بدقسمتی ہےسارےمعاملے کوشکست اورفتح میں تبدیل کردیاگیا۔

حکمرانوں کی روزبروزمقبولیت کم ہورہی ہے۔ ملک میں ایک کےپاس اقتداراورایک کےپاس عوام کی طاقت ہے۔ ہمیں جوازدیاگیاجہاں آپ کانفرنس کر رہےہیں وہاں سےٹیمیں گزرتی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم نےکانفرنس سےبہت کچھ حاصل کیا۔ ملک کی خاطرتمام جماعتوں کویکجاکرنےکی سو چ رکھتےہیں۔ سیاسی جماعتوں سےاختلافات ہوسکتےہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

پی ٹی آئی نےمجھے اپنےدورحکومت میں جیل میں ڈالا۔ حکومت کارویہ پی ٹی آئی کی نسبت زیادہ شدت والاہے۔ بانی پی ٹی آئی کوسیاست کرنی ہےتواپنارویہ بدلناپڑےگا۔ 40سےزائدایف سی کےلوگ ہمیں روکنےکیلئےآئےہوئےتھے۔ پولیس اوررینجرزاس کےعلاوہ تھی۔ پوچھناچاہتاہوں آخرحکومت کوکس بات کاخوف ہے؟ محموداچکزئی اورمیں نےکانفرنس کاانعقادکیاتھا۔ میرےخیال میں ہم نےکانفرنس سےبہت کچھ حاصل کیا۔

ملک کی خاطرتمام جماعتوں کویکجاکرنےکی سو چ رکھتےہیں۔ سیاسی جماعتوں سےاختلافات ہوسکتےہیں۔ پی ٹی آئی نےمجھے اپنےدورحکومت میں جیل میں ڈالا۔ حکومت کارویہ پی ٹی آئی کی نسبت زیادہ شدت والاہے۔ بانی پی ٹی آئی کوسیاست کرنی ہےتواپنارویہ بدلناپڑےگا۔ بانی پی ٹی آئی کواپنی سوچ اوررویےکوتبدیل کرناپڑےگا۔ بانی پی ٹی آئی کابڑاسیاسی کرداربنتاہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی چھوٹی سوچ ہےانہیں عوام کی حمایت حاصل نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےراستےبندہیں توپہلےبھی راستےبندہوتےرہے۔ چاہتےہیں اپوزیشن کی سمت بھی درست ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمان میں نمائندگی ہے عوامی مقبولیت بھی رکھتےہیں۔

مولانافضل الرحمان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انکا کردار اپوزیشن کیلئےبہت ضر وری ہے کیونکہ جےیوآئی منظم جماعت ہےعوام میں پذیرائی رکھتی ہے۔ 2018میں شفاف الیکشن ہوتےتون لیگ100سےزائد سیٹیں جیت جاتی۔ آج جیسی بھی حکومت ہےلیکن ملک نہیں چل رہا۔

editor

Related Articles