دبئی میں 10 سالہ رہائشی اورگولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی کا کاروبار سب سے مقبول طریقہ بن گیا ہے اور 2 ملین درہم سے ز ائد مالیت کی جائیداد کے خریدار افراد اس ویزا کے لئے اہل ہو ں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 2025 کے پہلے2 ماہ کے دوران دبئی میں 2 ملین درہم یا اس سے زیادہ مالیت کی آف پلان پراپرٹیز ، تعمیر سے پہلے بکنےوالی جائیداد وں میں سرمایہ کاری کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے۔
خاص طور پر ان منصوبوں میں جہاں کم ڈاؤن پیمنٹ اور آسان اقساط کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق جائیداد کے خریدار زیادہ تر نئے پراپرٹی منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، بشرطیکہ وہ گولڈن ویزا کیلئے مطلوبہ 2 ملین درہم کی حد کو پورا کریں۔
یہ رجحان 2024 میں اس وقت بڑھا جب حکومت نے ویزا پراسیسنگ کے لئے 50 فیصد ادائیگی کی شرط ختم کر دی تھی۔اگرچہ مختلف اقسام کے ویزا موجود ہیں، جیسے کہ مخصوص تنخواہ والے پیشہ ور افراد اور کاروباری سرمایہ کاروں کیلئے، مگر پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے ذریعے گولڈن ویزا حاصل کرنا سب سے مقبول طریقہ ہے۔