اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6روپے 15پیسے کی کمی کر دی۔ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی۔ 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر ہوگئی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ فروری کیلئے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے 88 پیسے تھی۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںبھی نمایاں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ وزارت خزانہ کو ارسال کیا جا چکا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف غور کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔