وفاقی محکموں میں رمضان المبارک میں اوقات کار کے ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات میں ردوبدل کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر صبح 9 سے تین بجے تک کھلیں گے۔ 5 روز کام کرنے والے دفاتر کا وقت جمعہ کو 9 سے 12:30 تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روز کام کرنے والے دفاتر کا وقت صبح 9 سے 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ 6 روز کام کرنے والے دفاتر جمعہ کو 9 سے 12:30 تک کھلیں گے۔