فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے پر نوجوانوں اور میڈیا کو فولادی دیوار قرار دے دیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے پر نوجوانوں اور میڈیا کو فولادی دیوار قرار دے دیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے پر نوجوانوں اور میڈیا کو فولادی دیوار قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کے ناقابل شکست جذبے اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب میں صدر پاکستان  آصف زرداری، وزیراعظم  شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی اور دور اندیشی پر اظہار تشکر کیا اور آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی  یقینی بنایا۔

فیلڈ مارشل نے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے غیرمتزلزل کردار کو سراہا، انہوں نے پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کو “فولادی دیوار” قرار دیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا، انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں، انجینئروں اور سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم نے تنازعے کے دوران کلیدی کردار ادا کیا۔

editor

Related Articles