ملک میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار143 روپے کمی دیکھنے میں آئی۔
سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونا 3لاکھ 500روپے جبکہ دس گرام سونا 2لاکھ 57ہزار639روپے کا ہوگیا۔ فروری کے مہینے میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 8ہزار700روپے کا اضافہ ہوا۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 24ڈالر کم ہوکر 2863روپے فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 279 روپے 66 پیسے کی ہوگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔