دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں درج کر لیا گیا ہے۔
تفصلات ک مطابق دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ ختلک خودکش حملے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے تھانہ مردان میں درج کر لیا گیا ہے
مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے زخمی صاحبزادے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں نامعلوم خودکش حملہ آورکے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں 7ATA,3/4 Exp اور PPC 302-324-427 کی دفعات درج کی گئی ہیں
پولیس کے مطابق خود کش اس وقت ہوا، جب بڑی تعداد میں لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ ضلعی پولیس کے سربراہ عبد الرشید کے مطابق مدرسے کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی بھی مارے جانے والوں میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ضلع نوشہرہ میں واقع دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں مدرسے کے مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت کم ازکم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ حملہ مسلمانوں کے لیے مقدس ماہ رمضان کے آغاز سے قبل 28 فروری کو اس وقت ہوا، جب بڑی تعداد میں نمازی مسجد میں موجود تھے۔ ضلعی پولیس آفیسرعبد الرشید نے کہا کہ مدرسے کے سربراہ مولانا حامد الحق اس حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔