روس یوکرین جنگی تنازع ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرینی صدر زیلنسکی پر برس پڑے

روس یوکرین جنگی تنازع ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرینی صدر زیلنسکی پر برس پڑے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کے روزوائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکہ کے لیئے بےعزت قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے عالمی منظر نامے کے حوالے سے مکالمے میں امریکی صدر کی جانب سے یوکرینی صدر پر شدید تنقید اور صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس نے کشیدہ ملاقات کے دوران زیلنسکی کو امریکہ کے لیئے “بے عزت” قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یا تو آپ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں یا ہم باہر ہو جائیں گے۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے یوکرینی صدر سے مکالمے میں کہا کہ تم نے کبھی امریکا کا شکریہ ادا کیا؟ جس پر یوکرینی صدر زیلنکسی کا کہنا تھا کہ بہت بار کیا، اور آج بھی کیا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم پنسلوونیا جا کر اپوزیشن کیلئے ووٹ مانگتے رہے،
صدر ٹرمپ نے شدید غصے میں یوکرینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہو، تمہارے پاس کوئی کارڈ نہیں، ہمیں نہ بتاؤ کیا کرنا ہے، تم لاکھوں لوگوں کی زندگی اور تیسری عالمی جنگ سے کھیل رہے ہو، تم امریکا کیلئے disrespectful ہو۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جیت نہیں رہا، امریکا نے ساڑھے تین سو ارب ڈالر کا فوجی سامان دیا، امریکی امداد نہ ہوتی تو جنگ دو ہفتے میں ختم ہو جاتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *