20 ارب روپے کی سبسڈی کے ساتھ وزیر اعظم کا رمضان پیکج اعلان

20 ارب روپے کی سبسڈی کے ساتھ وزیر اعظم کا رمضان پیکج اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے رمضان المبارک کے لیے 20 ارب روپے مختص کرتے ہوئے رمضان پیکیج 2025 کا اعلان کیا ہے۔ رمضان المبارک کے لیے اعلان کردہ پیکج سے 40 لاکھ خاندانوں تقریباً 2 کروڑ افراد کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی محکموں میں رمضان المبارک میں اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں رمضان المبارک کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال رمضان پیکج کے لیے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی یعنی رواں سال اس میں 13 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ تقریباً 200 فیصد اضافہ ہے، اس پیکج میں 40 لاکھ خاندان تقریباً 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان پیکیج بلاتفریق تمام پاکستانیوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے، کراچی سے گلگت تک تمام صوبوں بشمول آزاد جموں کشمیر کے مستحق خاندانوں کو اس پیکیج میں شامل کیا گیا ہے، اس پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاؤشیں لائق تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں:رمضان المبارک میں کن اوقات کار میں گیس دستیاب ہوگی؟، شیڈول جاری

وزیر اعظم نے کہا کہ آج یہ پیکج اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ عوام کو ماہ مقدس میں ریلیف دینے کے قابل ہوئے ہیں، اس پیکج سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان کو ملیں گے، انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس سال کے رمضان المبارک میں پہلے سے بہت کم ہے۔ میں ان تمام اداروں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے محنت کرکے رمضان پیکیج مستحق لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نےبتایا کہ 2022 میں جب روپیہ اور ڈالر میں بڑا فرق آیا تو بینکوں نے ونڈ فال منافع کمایا پھر ہم نے قانون بنایا اور اس پر ٹیکس لگایا، ٹیکسز پر بینکوں نے عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیا، اب ہم نے ہدف مقرر کر لیا ہے کہ ہم ان مقدمات کے حل کے بعد 500 ارب روپے قومی خزانے میں لے آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چند دن پہلے سندھ ہائیکورٹ نے ایک حکم امتناعی خارج کر دی جس سے گورنر اسٹیٹ بینک ایک ہی دن میں 23 ارب روپے قومی خزانے میں لے آئے جس پر وہ انتہائی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر بدترین کرپشن ہوتی ہے، اب لائنیں نہیں لگنے دیں گے

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز سے عوام کی جان چھڑوانے کی کوشش کر رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن کی جاتی تھی، حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کو بہتر بناکر انہیں نجکاری میں دے گی، ان شا اللہ اس سال رمضان پیکیج کے لیے لائنیں نہیں لگنے دیں گے، اس سال با عزت طریقے سے لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پہلی بار ریلیف دیا جائے گا، رمضان پیکیج کی سخت نگرانی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں::متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون اور مصنوعی ذہانت کا استعمال

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردی ہے جس کا قلع قمع کیا جانا ہمارے لیے انتہائی ضروری ہو گیا ہے، ہم اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے لیے ایسی قبر کھودیں گے کہ دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ناسور کو ہمیشہ کے لیے دفن نہ کر دیں۔

مزید پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خود کُش حملہ دہشت گردوں نے کیا : سکیورٹی ذرائع

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا تھا، اس خاتمے کے دوران اور امن قائم کرنے کے لیے ہم نے 80 ہزار قیمتی جانیں قربان کیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اور عوام کو امن فراہم کرنے میں افواج پاکستان کے جوانوں اور افسران کے علاوہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے محب وطن پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا، لیکن آج پھر دہشتگردی نے سر اٹھا لیا ہے، جس کی وجوہات ہم سب جانتے ہیں۔

شہباز شریف نے اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق اور دیگر افراد کی شہادت پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں ایک المناک واقعہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک قدیم جامعہ تھی، جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے، اس واقعے پر قوم افسردہ ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *