گورنر سندھ کا رمضان میں روزانہ ایک پلاٹ دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ  نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں 10 لاکھ سے زائد افراد کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے اور روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

رمضان کے آغاز سے شروع ہونے والی بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ الرٹ جاری

پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے، یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جا رہا ہے، گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں ختم قرآن کی تقریب ہو گی، افطارڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ روزانہ شرکا کو قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اتحاد رمضان کے تحت خواہش مند افراد اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، گورنر ہاؤس کراچی میں رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *