پارلیمنٹ کے سامنے اس نئی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی یا نئی جاتیہ شہری پارٹی کا باضابطہ آغاز کیا گیا، اس موقع پر ہزاروں افراد نے بنگلہ دیشی پرچم پر مشتمل سبز اور سرخ رنگ کے نشانات پہن کر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
اس نئی سیاسی جماعت کی قیادت عبوری حکومت کے سابق مشیر ناہید اسلام کر رہے ہیں، جو کنونیئر کے طور پر خدمات انجام دیں گے، اختر حسین کو سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔
ناہید اسلام کا کہنا ہے کہ نئی پارٹی جمہوری اصولوں، برابری اور عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے گی۔