فواد چودھری اورپرویز خٹک جیسے لوگوں کا کوئی سیاسی قد کاٹھ نہیں: رؤف حسن

فواد چودھری اورپرویز خٹک جیسے لوگوں کا کوئی سیاسی قد کاٹھ نہیں: رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ فواد چودھری ٹاؤٹ، پرویز خٹک جیسے لوگوں کا بھی کوئی سیاسی قد کاٹھ نہیں ۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کاکہنا تھا کہ بانی پارٹی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں ،سیاست کے راستے ختم کردیں گےتوپھررابطوں کےدیگر آپشن استعمال کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کی 18جماعتیں بانی پی ٹی آئی کی ہم آوازبن چکی ہیں : فیصل چودھری

ان کا کہنا تھا کہ صرف کھوکھلے نعروں سے ملک نہیں چلا کرتے ۔ ہم حکومت پر تنقید نہیں کررہے، حقائق بیان کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں جو گندے انڈے تھے ان کو باہر نکال دیا ہے اور جوگندے انڈے باقی رہ گئے وہ بھی جلد نکال دئیےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کےدرمیان تمام مسائل حل ہوجائیں گے، موجودہ حکومت کب تک ملک میں گھٹن کا ماحول برقرار رکھے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *