چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44رنز سے شکست دیدی۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت اور آسٹڑیلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ مدِ مقابل ہوں گے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ بھارت کے ٹاپ آرڈر نے مشکلات کا سامنا کیا، جہاں شبمن گل صرف 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا

بھارت کی جانب سے سری یاس ائیر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی ۔ ہاردک پانڈیا نے دو چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکشر پٹیل نے 42اسکو ر کیے۔ نیوزی لینڈ کے بالر میٹ ہینری نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور42 رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

250رنز کےہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46اوورز میں 205رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 81رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 7چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ مچل سینٹنر نے 28، ول ینگ نے 22اورڈیرل مچل نے 17رنز بنائے۔ ٹام لیتھم 14اورگلین فلپس 12رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

بھارتی بالرورون چکرورتی نے بھی 42 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو 2، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور جدیجا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ٹھہرے۔

واضح رہے کہ بھارت ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر چکی ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت اور آسٹڑیلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ مدِ مقابل ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *