رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر جیسا سانحہ مسلط نہ ہوا تو پاکستان 2 سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا ۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھاکہ منارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، موجودہ مہنگائی میں عوام کو اس رقم سے سہارا ملے گا اور مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد تھی، اسے ہم 3 سے 4 فیصد تک لے کر آئے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں ہے، مہنگائی کی شرح کو مزید نیچے لائیں گے، جب بھی ملک کی خدمت کا موقع ملا بھرپور خدمت کی۔ رانا ثنا ءنے مزید کہا کہ جب مخالفین کو کارکردگی کے خلاف کوئی نکتہ نہیں ملتا تو سرکاری اشتہارات کو ایشو بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔