سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خاندانی پارٹی ہے ۔
اسلام آباد میں نجی ٹی وی سےگفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ قومی کانفرنس روکنےکی بھرپور کوشش کی گئی، نوازشریف کے30سالہ رفیق محمود خان اچکزئی کو بات کرنے سے روکا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں موجودہ جماعتوں کے آپس میں اختلافات ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے دور میں پٹرول کی قیمتوں کو ہولڈ کرنے سے 110 ارب روپے ماہانہ بھاری نقصان ہوا۔
اس وقت ملک کی معیشت غلط سمت پر گامزن ہے ، اُوپر سے وفاقی کابینہ میں مزید اراکین کی تعداد بڑھا کر ملکی معیشت پر بوجھ بڑھا دیا گیا۔سیکرٹری جنرل اے پی پی کا کہنا تھا کہ مجھےنکالنےکی بڑی وجہ اسحاق ڈار کو آگے لے کر آنا تھا۔
انہیں فیملی کی وجہ سےلایا گیا ، عدم اعتماد کے بعد میاں محمد شہبازشریف کو آئی ایم ایف سے ڈیل یا حکومت چھوڑنے کا مشورہ دیا۔مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی حکومت گرانےمیں امریکا کا کوئی کردارنہیں تھا ۔