بھارت کے ’پریلے میزائل‘ تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان

بھارت کے ’پریلے میزائل‘ تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان

بھارت کے حالیہ ’پریلے میزائل‘ تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو’پریلے میزائل‘ کے تجربات کیے جو اڑیسہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیےگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تجربات ہتھیاروں کی دوڑ اورجنگ کی راہ ہموارکرنے کی سازش ہیں اور ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کاامکان ہے۔

بھارتی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کاجواب پاکستان کا جدید نصر (حتف-9) میزائل ہے اور سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ نصر میزائل بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کی قوت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیر داخلہ کی اگلے سال مارچ میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر حملے کی گیدڑبھپگیاں

سکیورٹی ذرائع کے مطابق نصرمیزائل جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میزائل کی خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف مؤثر بناتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *