بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنا پڑیگی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم و عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ امریکہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر کچھ نہیں کرسکتا،عمران خان کو اپنی اصلاح کر نا پڑیگی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

نجی ٹی وی میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکر ینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات کے دوران پیدا ہونے والی غیریقینی صور ت حال پر کہا کہ اس سے پہلے جو کچھ بھی ہوتا تھا وہ اخلا قیات کے دائرے میں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے بات چیت کیلئے وفاق ٹی او آرز جلد منظور کرے:بیرسٹر سیف

سربراہ اے پی پی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق پرائم منسٹر میاں محمد نواز شریف کی ہمت تھی کہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کئے کیونکہ بھارت کے اقدام کے بعد اُس وقت پاکستان کے پاس کوئی اور چوائس نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کوشش ہے اپوزیشن جماعتوں میں ایک سوچ پر اتفاق پیدا ہو ، شاہد خاقان عباسی

خارجہ تعلقات پر گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو اس وقت خطرہ روس سے ہے جبکہ امریکا اس معاملے پرکچھ نہیں کرے گا کیونکہ وہ ڈیل میکنگ میں لگا ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو روس اور یورپ سے تعلقات مضبوط کرنے ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس صدقہ فطر ،فدیے کی کم ازکم مقدار240روپے فی کس ہے : مفتی منیب الرحمٰن

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر ایک ملک کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنے ہیں، امریکا سے ہمیشہ دباؤ آتا رہا ہے کہ چین سے تعلقات کم کیے جائیں لیکن چین نے کبھی بھی کسی دوسرے ملک کے خلاف ایسی ڈیمانڈ نہیں کی بلکہ وہ سب کے ساتھ تعلقات کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *