آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس مکمل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا مسلح افواج کو خراج تحسین

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کہا کہ27 فروری 2019  کو شروع کیا گیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہندوستان کی بلاجواز جارحیت کا ایک پرعزم ردعمل تھا، جس نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیا بلکہ مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھتے ہوئے جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری طور پر ڈیٹرنس کو دوبارہ قائم کرنے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔

اس موقع پر CJCSCاور سروس چیفس نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھتے ہوئے پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کو کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستانی عوام کی جانب سے ان پر کیے گئے اعتماد کو برقرار رکھا جائے گا۔

پاکستان کی مسلح افواج غیر متزلزل عزم کے ساتھ پاکستان کے استحکام اور ہم آہنگی کے پائیدار حصول کے مطابق علاقائی اور عالمی امن کے اقدامات میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہے۔

Related Articles