سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں چند روز کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل نے اپنا کم قیمت آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دیا

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2869 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں مسلسل 5 دن تک کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *