رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ عیدالفطر سوموار 31 مارچ 2025 کو 29 روزوں کے بعد منائی جائے گی۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30 مارچ 2025 کی شام کو پاکستان کے جن علاقوں میں مطلع صاف ہوگا، وہاں چاند کی رویت ممکن ہوگی۔ تاہم چاند دیکھنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
خالد اعجاز مفتی نے مزید بتایا کہ پاکستان کے وقت کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ 29رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمربھی 26 گھنٹے سے زائد ہوگی اور چاند نظر آنا ممکن ہوگا۔
رواں سال عید الفطر کی تین سرکاری چھٹیاں 30مارچ، 31مارچ اور یکم اپریل 2025کو ہوں گی جبکہ عید الاضحی کی تین چھٹیاں 7 سے 9 جون 2025 تک ہوں گی۔