ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے بڑے ناموں کی چھٹی، شاداب خان کو نیا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اس دوران عاقب جاوید بطور ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے، محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔
محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان شاداب خان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی کردی گئی ان کی جگہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی اورعباس آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لئے کپتان شاداب خان، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر یوسف بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث رئوف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔