خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز دے دی گئی۔

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے فری ٹرائل اور ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرنے تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویزسامنے آ گئی۔

صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم مینہ خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراس کی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے عدالتی حکم ہے کہ عمران خان کیساتھ ذاتی معالج مل سکتا ہے لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان،عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح قرار دیدیا

مینہ خان آفریدی کا کہنا تھا کہ جوظلم ہماری پارٹی و قائد کے ساتھ ہو رہا ہے اس کیخلاف ہر دروازہ کھٹکھٹایا، احتجاج کا بنیادی حق استعمال کیا ہم پر لاٹھی چارج ہوا شیل برسائے گئے گولیاں چلائی گئیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ عمران خان مفاہمت کریں گے لیکن ہمارا لیڈرکبھی مفاہمت نہیں کرے گا میری تجویز ہے کہ اب آخری آپشن کے طور پر ہمیں یہ اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر بٹھا کرسیشن کا انعقاد کرنا چاہئے۔

مینہ خان آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے حوصلے پست نہیں کریں گے کیونکہ وہ قوم کی امید ہے بانی کو بے گناہ جرم میں قید رکھا گیا ہے اسمبلی سیشن اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک فری ٹرائل اور ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع نہیں ہو جاتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *