پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسویی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد پیٹرول پمپ ڈیلرز نے ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہوگئی 

ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول پمپ ڈیلرز کیلئے مارجن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ مذاکرات میں چئیرمین اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن حکام بھی شریک تھے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی۔

فیصلہ ہوا کہ پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لی جائیگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *