ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے 21 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ دس لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے  ذخائر 11 ارب 22 کروڑ 24 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 70 کروڑ 33 لاکھ ڈالر  ہیں۔

editor

Related Articles