گلیات میں شدید برفباری، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 3 دن کے لیے بند

گلیات میں شدید برفباری، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 3 دن کے لیے بند

گلیات میں شدید برفباری کے سبب نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 3 دن کے لیے بند کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد گلیات کے علاقوں میں مسلسل برف باری کے باعث ضلعی انتظامیہ نے یونین کونسل بیرنگلی، نگری بالا، نتھیا گلی، تاجوال، پٹن کلاں، کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے تمام سکولوں کو 3 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ برف باری کے باعث نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں بلکہ گلیات جانے والے سیاحوں کے لیے بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *