بڑی تبدیلی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں

خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی، پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔

صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔

صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔

تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز ڈی نوٹیفائیڈ کر دیے گئے، اصل لیڈر کو آگے لانے اور تنظیم کو مزید موثر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *