مولانا فضل الرحمٰن کو بھی فارم 47 کے ذریعے نشستیں دلوائی گئیں، شیر افضل مروت کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمٰن کو بھی فارم 47 کے ذریعے نشستیں دلوائی گئیں، شیر افضل مروت کا دعویٰ

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو کم از کم 4 نشستیں دھاندلی کے ذریعے دلوائی گئی ہیں۔

ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی پشین سے کامیابی بھی دھاندلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جے یو آئی کو کم از کم 4نشستیں فارم 47سے دلوائی گئی ہیں۔

شیر افضل مروت نے مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا احتجاج اس بات پر ہے کہ انہیں مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی سے کم حصہ ملا ہے۔ وہ کم حصہ ملنے پر ناراض ہیں۔

مزید پڑھیں: عوام کا ایک ہی سوال ہے، عمران خان کو کب رہائی ملے گی، سینیٹر فیصل جاوید

انہوں نے پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف کو مسائل پیش آنے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک ن لیگ یا پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہوئے اور اس کے باوجود انہیں کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف حکومت نہیں اپوزیشن کی کئی لوگ بھی فارم 47کے ذریعے ایوان میں پہنچے ہیں اور اس کا علم بیرسٹر گوہر، عمر ایوب سمیت وزیراعظم شہباز شریف کو بھی ہے کہ کون فارم 47 پر جیت کر آیا ہے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے یوٹیوبر عمران ریاض، حید مہدی اور میجر عادل راجہ سمیت پانچ یوٹیوبرز کیخلاف لندن کی عدالت میں کیس دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے وکلا ان یوٹیوبرز کی ویڈیوز کا جائزہ لے رہے ہیں ، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *