چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ، شہریوں پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ گیا۔

چینی کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا، تین دن کے دوران فی کلو چینی 10 روپے تک مہنگی ہوگئی، جس سے شہریوں پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پرچون مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، جبکہ تھوک مارکیٹ میں اس کی قیمت 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ شوگر ملز سے 50 کلو چینی کا تھیلا 7,500 روپے میں فروخت ہورہا ہے، جو چند روز قبل نسبتاً کم قیمت پر دستیاب تھا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ چینی کی پیداوار میں کمی موسمی اثرات ہیں۔

رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر چینی کی طلب میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس کے باعث قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *