سونا پھر مہنگا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار8 سو روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار115 روپے کا اضافہ ہوا۔ دس گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں47 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 2 ہزار916 ڈالر ہوگئی۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں

دوسری جانب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر بڑا اضافہ ہو گیا۔ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرپیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 10.55 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *