بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی وکیل تابش فاروق نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے چار فوکل پرسنز مقرر کردیے ہیں۔ ان میں نعیم حیدر پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان شامل ہیں۔

تابش فاروق نے بتایا کہ ملاقات میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر قیادت بھی موجود تھی، بشریٰ بی بی نے خود کہا کہ مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیں: بڑی تبدیلی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں

دوسری جانب عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *